زویا اسد علی (zoya asad ali) اور مہناز جمیل نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ سیلنگ کے انٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کی اور سیمینار کے بعد دونوں پاکستانی سیلرز امتحان میں عمدہ نمبرز سے پاس ہوئیں۔
زویا اسد علی انٹرنیشنل ریس آفیسر کیپٹن ارشد کی نواسی ہیں۔پہلی بار پاکستان کی دو سیلرز نے انٹرنیشنل سیلنگ جج بننے کے لیے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔
پاکستان کی خواتین نے پہلی بار ججز کا کورس مکمل کیا ہے، دونوں خواتین سیلرز کا تعلق پاکستان ایئر فورس کے یاٹ کلب سے ہے، دونوں خواتین سیلرز کو 4 سال کے اندر 3 انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنا ہو گی۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف کی زیرِ صدارت “وزیراعظم یوتھ پروگرام” جائزہ اجلاس،جامع لائحہ عمل طلب
انٹرنیشنل ریس میں ان کی کارکردگی دیکھنے کے بعد انہیں انٹرنیشنل سیلنگ جج کا درجہ مل جائے گا، اس سے قبل سیلنگ میں پاکستان کے 3 سیلرز انٹرنیشنل ججز رہ چکے ہیں۔













بدھ 13 مئی 2026 
