گوگل، 15 جی بی مفت ڈیٹا اسٹوریج کا عہد ختم، نئی پالیسی جاری؟

Calender Icon جمعہ 15 مئی 2026

گوگل کی جانب سے ایک بہت بڑی سہولت صارفین سے واپس لی جا رہی ہے خاص طور پر ان افراد کے لیے جو اب جی میل یا کسی گوگل سروس(goggle service) میں اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ابھی آپ ایک جی میل اکاؤنٹ بناتے ہیں تو گوگل کی جانب سے 15 جی بی مفت کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کی جاتی ہے۔

یہ کافی زیادہ اسٹوریج ہوتی ہےاور بیشتر افراد کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔مگر بظاہر اب ایسا لگتا ہے کہ گوگل(goggle) کی جانب سے اس سہولت کو واپس لیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے محض 5 جی بی مفت اسٹوریج دینے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ البتہ جو افراد اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ فون نمبر کو ایڈ کریں گے، انہیں 15 جی بی اسٹوریج کی پیشکش کی جائے گی۔اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی سامنے آیا ہے۔

گوگل کے سپورٹ پیج میں ابھی یہی درج ہے کہ ہر اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی مفت اسٹوریج دی جاتی ہے۔البتہ کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس تبدیلی کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ثالثی ابھی برقرار، ایران نے مذاکرات سے متعلق اہم اشارہ دے دیا

ہم نئے اکاؤنٹس کے لیے نئی اسٹوریج پالیسی کی آزمائش کر رہے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ فی الحال مخصوص خطوں میں ایسا کیا جارہا ہے جس کا مقصد اکاؤنٹ سکیورٹی کو بہتر بنانا اور ڈیٹا ریکوری میں مدد فراہم کرنا ہے۔