سعودی عرب(Saudi Arabia) کی وزارتِ افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق ملک بھر کے اداروں پر ہوگا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 9 ذوالحج 1447 ہجری سے شروع ہوں گی، جو 26 مئی 2026 کے مساوی تاریخ ہے۔ اس دوران ملازمین کو چار روز کی تعطیلات حاصل ہوں گی۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی لیبر قانون کی شق 24 کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام نجی ادارے منظور شدہ ضوابط پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔
مزیدپڑھیں:چین کے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک
سعودی عرب میں آج یکم ذوالحج ہے، جبکہ وقوفِ عرفہ 26 مئی کو ہوگا۔ عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ تعطیلات ملازمین کو مذہبی فریضے اور عید کی تقریبات بہتر انداز میں منانے کا موقع فراہم کریں گی۔












پیر 18 مئی 2026 