لاہور میں پنجاب اسمبلی کی رکن اور مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار(Uzma Kardar) جم کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئیں، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وہ ورزش کے دوران وزن اٹھا رہی تھیں کہ اسی دوران حفاظتی پن درست طریقے سے فِٹ نہ ہونے کے باعث راڈ اچانک پھسل گئی اور ان کے سر پر آ لگی، جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران خون روکنے کے بعد ان کے زخم کی مرہم پٹی کی گئی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے سروسز اسپتال لے جایا گیا۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں ملازمین کے لیے عید پر طویل چھٹیوں کا فیصلہ
ڈاکٹروں نے سروسز اسپتال میں ان کے سر پر ٹانکے لگائے اور ضروری طبی معائنہ مکمل کیا۔ طبی عملے کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ عموماً ان کے ساتھ ٹرینر موجود ہوتا ہے، تاہم اس روز ٹرینر کی غیر موجودگی کے باعث وہ حفاظتی پن صحیح طرح فِٹ نہ کر سکیں، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔












پیر 18 مئی 2026 