مسافر کوچ کی ڈگی میں 9 بکرے دم گھٹنے سے ہلاک

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

پنجاب (Punjab)میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کوچ کی ڈگی میں منتقل کیے جانے والے 9 قربانی کے بکرے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بکرے صادق آباد سے سیالکوٹ منتقل کیے جا رہے تھے کہ راستے میں ترنڈہ سوائے خان کے قریب بس کا اسٹاپ ہونے پر ڈگی کھولی گئی تو تمام جانور مردہ حالت میں پائے گئے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بکرے ممکنہ طور پر شدید گرمی اور ڈگی میں آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے جس نے شہریوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:لاہور: ایم پی اے عظمیٰ کاردار جم حادثے میں زخمی

دوسری جانب ذوالحجہ کے چاند کے حوالے سے ملک بھر میں اعلان ہو چکا ہے اور عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مختلف شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں یکم ذوالحجہ کا آغاز ہو چکا ہے اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔