لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔