کراچی کی سیشن عدالت جنوبی (Karachi Sessions Court South) نے منشیات کے متعدد مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے حوالے سے ڈیوٹی مجسٹریٹ کا دیا گیا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت میں گزری اور درخشاں تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں تفتیشی افسران نے مجموعی طور پر 9 کیسز میں ریمانڈ کے فیصلوں پر نظرثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ ان میں درخشاں تھانے کے 5 اور گزری تھانے کے 4 مقدمات شامل تھے، جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کی جانب سے مختلف مقدمات میں متضاد نوعیت کے احکامات جاری کیے گئے، جو قانونی پیچیدگی اور ابہام کا باعث بنے۔ ایک مقدمے میں پولیس ریمانڈ جبکہ دیگر میں جوڈیشل کسٹڈی کا حکم دیا گیا، جو ایک ساتھ قابلِ عمل نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں؛مولانا فضل الرحمان: موجودہ پارلیمنٹ پر عوامی نمائندگی کے سوالات اٹھ گئے
عدالت کے مطابق ایک ہی ملزمہ کے لیے بیک وقت مختلف نوعیت کے ریمانڈ آرڈرز دینا قانون کے مطابق درست نہیں اور اس سے عدالتی کارروائی میں تضاد پیدا ہوتا ہے۔
سیشن عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم تصور کیا جائے اور ملزمہ کو 17 مئی تک پولیس ریمانڈ پر رکھا جائے۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمہ کو دوبارہ متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے، جہاں قانون کے مطابق نئے سرے سے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔












پیر 18 مئی 2026 