انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر(pak chaina study center) نے “75 سالہ آہنی دوستی: سفارت کاری، سلامتی اور ترقی میں پاکستان-چین تعاون” کے عنوان سے بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان اور چین کے ممتاز سفارتکاروں، ماہرین اور محققین نے شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے پاکستان اور چین کے درمیان “ہمہ موسمی دوستی” کو خطے کے امن، ترقی اور اسٹریٹجک استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔ صدرِ پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اعتماد، خودمختاری کے احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔
مقررین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوطرفہ تعاون کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک فیز II توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سبز ترقی اور صنعتی تعاون کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔
مزید پڑھیں:امیر مقام کےتحت، جمعیت علمائے جموں و کشمیر، مسلم لیگ (ن)کا بڑا انتخابی اتحاد
چینی سفارت خانے کے نائب سربراہ مشن نے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کے باوجود چین اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے، جبکہ دیگر مقررین نے گوادر، اسپیشل اکنامک زونز، خلائی ٹیکنالوجی، تعلیمی تعاون اور علاقائی استحکام میں شراکت داری کو مستقبل کی ترجیحات قرار دیا۔












منگل 19 مئی 2026 