سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی 1.93روپے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Calender Icon منگل 19 مئی 2026

اسلام آباد، بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف اور سبسڈی میں تبدیلی (change in tarif and subsidy)کے پلان پر کام شروع کردیا

وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف اور سبسڈی میں تبدیلی کے پلان پر کام شروع کر دیا ہے، جبکہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ جنوری سے مارچ کے دوران کیپسٹی چارجز میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق سسٹم چارجزومارکیٹ آپریشن فیس کی مدمیں 11 ارب 24 کروڑروپےاور انکریمنٹل یونٹس کی مدمیں 23 ارب 51 کروڑ روپےکمی ہوئی،کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 94 کروڑ سے زائدکاریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں:ای سی سی اجلاس، وزیراعظم یوتھ سکل پروگرام اور دانش سکولز کیلئے 3.91 ارب روپے منظور

سماعت کےدوران انڈسٹری اوردیگربجلی صارفین نےریلیف کوخوش آئندہ قراردیا،پروٹیکٹڈ صارفین کے سلیب میں ممکنہ تبدیلی کےسوال پرپاورڈویژن حکام نےجواب دیا،ڈھائی کروڑ سے زائد مستحق صارفین کی رجسٹریشن کا عمل جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

رجسٹریشن کےبعد ٹیرف میں ردوبدل کافیصلہ باقاعدہ ضابطے کےتحت ہوگا،نیپرا درخواست پر محفوظ کیا گیا،فیصلہ اعدادوشمارکا جائزہ لینے کےبعد جاری کیا جائے گا۔