دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

بنگلہ دیش(Bangladesh) نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا ہے۔

سلہٹ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے 316 رنز پر 7 وکٹوں کے نقصان سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار تھے۔ تاہم ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 358 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 94 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ ساجد خان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیکن یہ شراکت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

دیگر بیٹرز میں کپتان شان مسعود اور سلمان آغا نے 71، 71 رنز بنائے، بابر اعظم 47 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے جبکہ اذان اویس 21 رنز بنا سکے۔ عبداللہ شفیق اور سعود شکیل 6، 6 رنز پر پویلین لوٹے، جبکہ حسن علی اور خرم شہزاد کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

مزیدپڑھیں:فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث آسٹریلیا سیریز سے باہر

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، ناہید رانا نے 2 جبکہ شورف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان 232 رنز تک محدود رہا۔ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے 390 رنز بنا کر پاکستان کو 437 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔