شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد سرغنہ ساتھیوں سمیت ہلاک

Calender Icon جمعرات 21 مئی 2026

شمالی وزیرستان(North Waziristan) کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کو آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب کو 4 دیگر دہشت گردوں سمیت جہنم واصل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی، فتنہ الخوارج کا ہلاک سرغنہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

مزیدپڑھیں:وزیرِ اعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

خارجی عمر عرف ثاقب تور نے اسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں  زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا  تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر جہنم واصل کیا۔

 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارجی سرغنہ کی ہلاکت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیلئےایک بڑا دھچکا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت  سے علاقے میں امن بحال ہوگا۔