لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، سابق اسپیکر رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ کے بطور وزیر حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے، نئے وزرا میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، منشا اللہ بٹ شامل ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ انوشہ رحمٰن کو وزیراعلیٰ کی سینئر مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج ہی دونوں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ حلف اٹھائیں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم دونوں نئے وزرا سے حلف لیں گے۔