خلیج فارس، آبنائے ہرمز میں غیر ملکیوں کی کوئی جگہ نہیں، آئی آر جی سی

Calender Icon اتوار 24 مئی 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالنا ایران کا قانونی حق ہے۔ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے وہاں گشت کرتے رہیں گے۔

ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ایرانی انتظام سے خلیج میں 50 برس کے عدم تحفظ کا خاتمہ ہوگیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل احمد وحیدی نے خبردار کیا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب تباہ کن اور خوفناک ہوگا۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کےانتظام میں غیرملکیوں کی کوئی جگہ نہیں۔

سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ امریکا کے حوالے کرنے پراتفاق نہیں کیا۔