فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا: اسرائیل

Calender Icon پیر 13 اکتوبر 2025

اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کی ترجمان شوش بڈروشن نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اس خبر کی تصدیق ملے گی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا گروپ اسرائیل کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اس کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو روانگی کے لیے تیار بسوں میں سوار کروادیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو پیر کی صبح رہا کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے 20 زندہ یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرکے ریڈ کراس بھیجا جائے گا۔

اطلاعت کے مطابق حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس 20 یرغمالی رہا کرے گی۔