شبمن گل نے ٹنڈولکر اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

Calender Icon پیر 13 اکتوبر 2025

نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

شبمن گل نے نئی دہلی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آؤٹ ہوئے بغیر 129 رنز بنائے اور 5 وکٹوں پر 518 رنز کے مجموعے پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

بھارتی کپتان کی ٹیسٹ میں کیریئر کی 10 سنچری بنائی اور بطور کپتان نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

شبمن گل نے بطور کپتان 12 اننگز میں پانچویں سنچری بنائی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پانچ سنچریاں بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے ہیں، اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے 9 اننگز اور بھارت کے ہی سنیل گواسکر نے 10 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بھارت کی کرکٹ میں یہ تیسرا موقع ہے جہاں ٹیسٹ کپتان نے ایک سال میں 5 سنچریاں بنائی ہیں، اس سے قبل ویرات کوہلی نے 2017 اور 2018 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جو 18 اننگز پر مشتمل تھا تاہم شبمن گل نے 12 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر کے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سچن ٹنڈولکر نے 1997 میں بطور کپتان 4 سنچریاں بنائی تھیں۔

شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف آؤٹ ہوئے بغیر 129 رنز کی اننگز ہوم گراؤنڈ میں سب سے بڑی اننگز تھی، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 2023 میں احمد آباد میں 128 رنز بنائے تھے۔