کراچی بندرگاہ کے باہرکھلے سمندرمیں دوجہازٹکرا گئے ، تصادم کےباعث ایم وی پاپو کا ایک کنٹینر سمندر میں گرگیا ، چیئرمین(Chairman K P T) کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئرایڈمرل ریٹائرڈ شاہد احمد نےکہا جہازحادثاتی طورپرٹکرائے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پورٹ حکام کےمطابق تصادم ایم وی نیوا اورایم وی پاپوکےدرمیان ہوا ، حادثےکےبعدایم وی نیوا کوبرتھ نمبر پانچ پرلگادیا گیا ہے
مزید پڑھیں:ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا اعلان
جبکہ ایم وی پاپواوپی ایل پرکھڑا ہے ۔ چیئرمین کے پی ٹی نےمیڈیاسے گفتگوکرتےہوئےکہا واقعہ کل رات گئےپیش آیا ۔ حادثہ کس طرح پیش آیا واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔












جمعہ 29 مئی 2026 