واشنگٹن ، مارکو روبیو، اسحاق ڈار ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

Calender Icon جمعہ 29 مئی 2026

اسلام آباد، دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا دو طرفہ تعلقات(pak amrica relastions) میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی و دہشتگردی کے خاتمے پر دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:ملا یعقوب کا دورہ روس، ماسکو سے ’فضائی دفاعی نظام‘ کا معاہدہ

دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سفارتی اور مصالحتی کوششوں کا اعتراف کیا۔