سچن ٹنڈولکر نے اپنا اسپورٹس ویئر برانڈ متعارف کرادیا

Calender Icon پیر 13 اکتوبر 2025

کراچی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنا اسپورٹس ویئر برانڈ متعارف کرادیا۔

سچن ٹنڈولکر نے چند دیگر افراد کے ساتھ مل کر اسپورٹس شوز اور ملبوسات کی برانڈ شروع کی ہے۔

اس موقع پر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میرا وژن اپنی اسپورٹس کی دلدادہ قوم کو اسپورٹس کھیلنے والی قوم کی صورت میں دیکھنا ہے۔

یاد رہے کہ یہ برانڈ ٹنڈولکر کے کیریئر سے متاثر ہے، ابتدائی طور پر ملک بھر میں موجود اسپورٹس اکیڈمیز کو ہدف بنایا جائے گا۔