اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کھڑے ہوکراستقبال

Calender Icon پیر 13 اکتوبر 2025

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)  اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے تاریخی مناظر دیکھنے کو ملے، جب اراکینِ پارلیمنٹ نے انہیں کھڑے ہو کر زبردست تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔

صدر ٹرمپ جلد ہی اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ان کے استقبال کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم ،بینجمن نیتن یاہو، صدر ،اسحاق ہرزوگ اور درجنوں اراکینِ پارلیمنٹ نے پرجوش انداز میں ان کا خیرمقدم کیا۔

کنیسٹ میں امریکی صدر کے ہمراہ آنے والے بڑے وفد کو بھی گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔ اس وفد میں ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی حکام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبےپر کام کرنے والی ٹیم کے اراکین کو بھی اسرائیلی پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر سراہا گیا۔

سیاسی ماہرین کے مطابق، یہ استقبال اس بات کا واضح اظہار ہے کہ اسرائیل، امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کا خواہاں ہے۔