اسرائیلی پارلیمنٹ کے اراکین ایمن عودہ اور عوفر کاسف فلسطین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے ،،سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں ارکان کو فوری طور پر ہال سے باہر نکال دیا، جس پر ٹرمپ نے اظہار مسرت کیا ،،اس موقع پر کنیسٹ کے ارکان نے “ٹرمپ، ٹرمپ” کے نعرے لگائے۔اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، ایمن عودہ اور عوفر کاسف کو ٹرمپ کی تقریر میں خلل ڈالنے پر ایوان سے نکالا گیا۔اس سے قبل ایمن عودہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’ایوان میں موجود منافقت ناقابلِ برداشت ہے۔ نیتن یاہو اور ان کی حکومت غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی ذمہ دار ہے اور فلسطینی و اسرائیلی دونوں عوام کے خون کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا، قبضے کے خاتمے اور فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے سے ہی انصاف، امن اور سلامتی ممکن ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج

