ویرات کوہلی انجری کے باعث سیریز سے باہر

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی (Virat Kohli)ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو ٹریننگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری ہوئی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ آئندہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دوسری بار ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:فی تولہ سونا 1523 روپے سستا ہو گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے انتخاب کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہو رہی ہے۔