رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، خطرناک ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ رحیم یار خان کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 70 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو اللّٰہ دتّا سیال ہلاک ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس پارٹی نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مارا گیا۔ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل آج شام تھانہ اقبال آباد کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی ہے۔
رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، 70مقدمات میں مطلوب ڈاکوہلاک

