پاکستانی ہائی کمیشن (Pakistani High Commission)، نئی دہلی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 737 ویزے جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت وہ مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا سفر کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق یہ یاتری گورو ارجن دیو جی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے، جو 10 سے 19 جون تک پاکستان میں منعقد ہوں گی۔
بھارتی سکھ زائرین اس دوران مختلف مقدس سکھ مقامات کی زیارت کریں گے اور مذہبی رسومات میں بھی حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں؛بیساکھی میلہ، 2700 سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، گل پاشی
دفتر خارجہ کے مطابق ویزوں کا اجرا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی یاترا سے متعلق پروٹوکول کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔












پیر 8 جون 2026 