انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس(Ben Stokes) اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کے نائٹ کلب کے واقعے کے بعد بین اسٹوکس کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے نائٹ کلب جانے کے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرچکا ہے، بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی ملنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ نائٹ کلب میں مبینہ طور پر کرکٹرز کا رگبی کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا ہوا، بین اسٹوکس اور گس ایٹکنسن نے ای سی بی کے نئے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی، پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کپتان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ 2026: امریکا نے معروف ریفری کو ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق رگبی کے کھلاڑی نے فاسٹ بولر کو مکا مارا، ای سی بی کا سیکیورٹی گارڈ بھی موقع پر تھا جو زخمی ہوا اور اسے ٹانکے لگانا پڑے، تاہم کرکٹرز انجری سے محفوظ رہے، نائٹ کلب کے واقعے میں پولیس شامل نہیں ہوئی، ای سی بی کو یقین ہے کہ کرکٹرز نے جارحانہ انداز کا مظاہرہ نہیں کیا۔












منگل 9 جون 2026 