مہنگائی ، گھی، چینی اور چاول کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں

Calender Icon منگل 9 جون 2026

گھی، آٹا، چاول، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ(Essential goods) کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث یہ اشیا عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ مارکیٹ میں درجہ اول گھی اور آئل 595 سے 618 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت 540 سے 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف اقسام کے معیاری چاول 420 سے 640 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح چینی کی قیمت بھی بڑھ کر 150 سے 165 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

مزیدپڑھیں:فلم پی کے میں 5 سیکنڈز کے کردار نے اصلی بھکاری کی زندگی بدل دی

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ متوسط و کم آمدنی والے طبقے کے لیے ضروری اشیا کی خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔