پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 903 پوائنٹس کم ہوکر 169427 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 79 کروڑ شیئڑز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 848 ارب روپے ہوگئی۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 692 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 69 ہزار 455 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 729 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
مزید پڑھیں:NECکا بڑا فیصلہ: آئندہ مالی سال کیلئے 3669 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔












بدھ 10 جون 2026 