نیشنل سیونگز کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپےمالیت کے پرائز بانڈز (prize bonds)کی حالیہ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں،جس کے بعد ملک بھر سے متعدد خوش نصیب افراد کروڑ پتی بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق 40 ہزارروپےمالیت کےپریمیم پرائزبانڈکی قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 810678 نے 8 کروڑ روپےکا پہلا انعام حاصل کیا،اس کےعلاوہ بانڈ نمبر 159467، 855955 اور 954286 کے حامل افراد کو 3، 3 کروڑ روپے کے دوسرے انعامات دیے گئے۔
حکام کےمطابق اس قرعہ اندازی میں تیسرے انعام کے تحت 660 افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے،کامیاب افراد کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے،اورانعامی رقم مقررہ طریقہ کار کےمطابق ادا کی جائےگی۔
پشاورمیں ہونےوالی 25 ہزار روپےمالیت کے قومی پرائز بانڈکی 22ویں قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 009663 اور 845124 نے 3، 3 کروڑ روپے کےپہلےانعام حاصل کیے.
جبکہ پانچ خوش نصیب افراد کو ایک ایک کروڑ روپے کےدوسرے انعامات دیے گئے،جن کے بانڈ نمبرز میں 187375، 216012، 583887، 747225 اور 763842 شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکا، ایران عبوری معاہدے کے قریب، منجمد اثاثوں پر اختلافات برقرار، رائٹرز
حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب ہونے والے تمام افراد کو انعامی رقم قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کی جائے گی۔












جمعرات 11 جون 2026 