غزہ سے 4 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئیں، اسرائیلی فوج

Calender Icon بدھ 15 اکتوبر 2025

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کو غزہ سے 4 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئیں۔

قبل ازیں بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت فراہم کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کے ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی بہت بڑا چیلنج ہے۔