سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی چائنا کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے حکام سے ملاقات ،،ملاقات میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،ملاقات میں ٹرانسپورٹ وتبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے،ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اورتوانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیلی بات چیت ہوئی ، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا،،یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اورجدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ،،کمپنی حکام نے پاکستان،بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی کااظہار ہے،،اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، ان کا مزید کہنا تھا دھابیجی اسپیشل اکنامک زون غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت بڑا موقع ہے،،سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے،سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی،سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے،وزیر سندھ نے کہا کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرائی جائے، اس وقت یو ٹونگ بسیں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل کے طور پر بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہیں،سندھ حکومت شفاف سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی
کراچی :سندھ کے صوبائی وزراء کی چائنا کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے حکام سے ملاقات


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
40 منٹ قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
45 منٹ قبل