وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِصدارت اہم اجلاس ہوا ، بجلی چوری کی موثرروک تھام سے پاکستان ریلوے کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے، 8 ماہ کے دوران میٹرائزیشن اور سولرائزیشن سے ریلوے کو اربوں روپے کی بچت ہوئی ،وزیر ریلوے کو بریفنگ میں بتایا گیا لاہورریلوے ڈویژن میں 416.6 ملین کی ریکارڈ بچت کی گئی ،لاہورورکشاپ مغلپورہ میں243 ملین کی بچت ممکن ہوئی ،کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں 38 ملین، جبکہ راولپنڈی ریلوے ڈویژن میں 75 ملین کی بچت ہوئی ،کراچی ریلوے ڈویژن میں 26 ملین اورسکھر ریلوے ڈویژن میں 60 ملین کی کی گئی ،ملتان میں 9.6 ملین اور پشاور میں 6.46 ملین کی بچت کی گئی ،اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا بجلی چوری پر زیرو ٹالرنس ہو گی ،جو چوری کرے گاسیدھا جیل کی ہوا کھانی پڑے گی ،انہوں نے کہا جدید اقدامات سے ریلوے کے اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ،ریلوے میں پہلے سے بہترشفافیت اوراصلاحات جاری رہیں گے
8ماہ میں ریلوے کو کتنے ارب کی بچت ہوئی،حنیف عباسی حقائق سامنے لے آئے


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
17 منٹ قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
22 منٹ قبل