مشہور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی(Angelina Jolie) نے سابق شوہر، اداکار بریڈ پٹ سے طویل قانونی تنازع اور طلاق کے بعد اپنی ذاتی زندگی پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میری مسائل کے خلاف ’لڑنے کی ہمت‘ اب دوبارہ واپس آ رہی ہے جسے میں کہیں میں کھو بیٹھی تھی۔
انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے کے لیے میں ذہنی طور پر کمزور ہو گئی تھی، میرے بچوں نے مجھے دوبارہ مضبوط بننے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
مزیدپڑھیں:عماد عرفانی کس شخصیت سے مشابہ نظر آ رہے ہیں؟ نئی تصاویر وائرل
انہوں نے بتایا کہ میرے بچے اب جوان ہو چکے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں دنیا بھر کا سفر کروں اور نئی سرگرمیوں میں حصہ لوں، میں اپنے فیصلے خود کروں اور پہلے کی طرح شخصیت بن جاؤں۔
انجلینا جولی کے مطابق میرے بچے مجھے سب سے بہتر جانتے ہیں اور ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ میں اپنی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں کو دوبارہ سے زندہ کروں جنہیں کچھ عرصے سے آزادانہ طور استعمال نہیں کر پا رہی تھی۔












جمعہ 19 جون 2026 