وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ، جس میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی-محسن نقوی نے ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو وطن واپسی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،،،، محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے،،،وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا-
محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنزکی ملاقات
جمعرات 16 اکتوبر 2025












