فیفا ورلڈ کپ میں انوکھا واقعہ، ریفری انجری کا شکار، کھیل روکنا پڑ گیا

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

ورلڈ کپ میں انوکھا واقعہ رونما ہوا جب ایک ریفری ہی انجری ( Referry injured )کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے امریکا اور آسٹریلیا کا میچ چند منٹ کیلیے روکنا پڑگیا۔

گروپ ڈی میچ میں 45 سالہ جرمن میچ ریفری فیلکس زوائر اضافی وقت میں پٹھوں کے کھچاؤ کا شکار ہو کر میدان میں گرگئے، امریکی فارورڈ فلورین بالوگن نے ریفری کی ٹانگ کو کھینچ کر کریمپس کم کرنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں فیفا میڈیکل اسٹاف، چوتھی آفیشل کیٹیا گارشیا اور لائنز مین بھی میدان میں پہنچ گئے، آسٹریلوی مڈفیلڈر ایڈین اونیل نے بھی ریفری کی مدد کی، چند منٹ علاج کے بعد زوائر دوبارہ اٹھنے میں کامیاب ہوئے اور میچ جاری رکھا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ، کمسن طالبہ سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود امریکی شائقین نے ان کے لیے بھرپور تالیاں بھی بجائیں۔