پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، اور ملک کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو خلا میں بھیجا جائے گا۔جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش، زراعت کی ترقی، ماحولیاتی تحقیق اور پانی کے ذخائر کے مؤثر استعمال جیسے اہم شعبوں میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ زمین کے نیچے چھپے قدرتی وسائل کی شناخت میں بھی معاون ثابت ہوگا، جو کہ معیشت کے لیے ایک نیا در کھولے گا۔ ماہرین کے مطابق، جدید صلاحیتوں کا حامل یہ سیٹلائٹ پاکستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر اور پالیسی سازی میں بروقت، سائنسی اور شواہد پر مبنی فیصلوں میں اہم کردار ادا کرے گا-
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اورانقلابی قدم ،جدیدسیٹلائٹ خلاءمیں بھیجنے کی تیاری مکمل
جمعرات 16 اکتوبر 2025












