ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پرمستحکم

Calender Icon جمعرات 16 اکتوبر 2025

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے عالمی سطح پر اس کی ساکھ مستحکم ہوئی ہے۔آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق، دواساز صنعت نے پاکستانی معیشت میں 27 ارب روپے کا حصہ ڈالا اور 6,600 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کئے ،،عالمی دواساز کمپنی ہیلیون پاکستان لمیٹڈ سمیت دیگر سرمایہ کاروں کی توجہ بھی پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی عالمی سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے-