امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(DONALD TRUMP) کے بیان پر لندن کے میئر صادق خان(SADIQ KHAN) نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے دماغ میں اتنی جگہ کیوں ہے؟
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں۔
میئر لندن صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاید مجھ پر دل آگیا ہے، شاید وجہ یہ ہے کہ میں ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کا مئیر ہوں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی اے کا موبائل فون خریدنے والوں کے لئے اہم پیغام جاری
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے بہترین شہر کا انعام ’’لی کوان یو‘‘ جیتا شاید یہ ٹرمپ کو ناگوار گزرا ہے












جمعہ 26 جون 2026 