واقعہ کربلا ظلم اور تکبر کیخلاف نعرہ حق ہے، گورنر پنجاب

Calender Icon جمعہ 26 جون 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان(saleem haider khan) نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ظلم اور تکبر کے خلاف نعرہ حق ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے صبر، قربانی اور عدل کی عظیم اور ابدی مثال قائم کی، سانحہ کربلا کے بعد دو ہی فرقے بچے ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم سب حسینی ہیں۔

گورنر پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء نے یزیدیت کو للکارا اور حق کی خاطر اپنی جان دے دی لیکن باطل کے آگے سر نہیں جھکایا، اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا، اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

مزیدپڑھیں:واقعہ کربلا انسانیت کے لئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے: مریم نواز

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ کا پیغام کسی ایک مسلک یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے، ہمیں فرقہ واریت سے گریز اور اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہے۔