وزارتِ داخلہ کا بڑا فیصلہ: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریوں کا اعلان

Calender Icon پیر 29 جون 2026

اسلام آباد:، وفاقی وزارتِ داخلہ نے ملک میں بغیر کارآمد ویزا مقیم افغان شہریوں(illegal Afghan Citizens) کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق 10 جولائی 2026 سے ایسے تمام افغان شہریوں کو، جو بغیر مؤثر ویزا پاکستان میں مقیم ہوں گے، فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارتِ داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور ملک بدری کی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

علاوہ ازیں حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیے گئے افراد اور کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو ارسال کی جائے۔

مزید پڑھیں:ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلے: پاکستانی ایتھلیٹس کا شاندار مظاہرہ، 12 میڈلز جیت لیے

مزید برآں مراسلے میں لکھا گیا کہ غیر قانونی قیام کے خلاف ملک گیر کارروائی کا باقاعدہ آغاز 10 جولائی 2026 سے ہو گا، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔