سونے کی قیمت(Gold Rates) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 65ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2300روپے کی کمی سے 4لاکھ 28ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1972روپے گھٹ کر 3لاکھ 67ہزار 743روپے کی سطح پر آگئی۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب کا نیا قانون، غیر فعال ورک پرمٹ رکھنے والے کارکن ریکارڈ سے حذف ہوں گے
مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 69 روپے کی کمی سے 6ہزار 324 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 59روپے کی کمی سے 5ہزار 421روپے کی سطح پر آگئی۔












پیر 29 جون 2026 