ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے یکم جولائی کو بند رہیں گے

Calender Icon پیر 29 جون 2026

سٹیٹ بینک آف پاکستان(State bank of pakistan) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی (بروز بدھ) بینک تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے دنیا اپنے کندھوں پر اٹھا لی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی تعطیل کے باعث بند رہیں گے تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ بینکاری نظام میں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی۔