پیٹرولیم قیمتوں میں استحکام کیلئے خصوصی فنڈ قائم، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon پیر 29 جون 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ(PPEF) قائم کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کیا گیا ہے، جبکہ اس فنڈ کے لیے پبلک اکاؤنٹ آف دی فیڈریشن میں ایک علیحدہ اکاؤنٹ ہیڈ بھی مختص کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈ میں موصول ہونے والی تمام رقوم مخصوص اکاؤنٹ میں جمع کی جائیں گی، جبکہ فنڈ کے آپریٹنگ طریقہ کار کو وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا مشترکہ طور پر حتمی شکل دیں گے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ سے متعلق قانونی اور مالی منظوری الگ سے حاصل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے بحالی کیلئے انقلابی سرمایہ کاری کی بنیاد رکھ دی: وزیراعظم

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فنڈ وفاقی کابینہ کے 5 جون 2026 کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مؤثر مالی نظام فراہم کرنا ہے۔