دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک (Alone Musk)نے اپنی 55ویں سالگرہ کے موقع پر مصنوعی ذہانت کے نئے ماڈل ’گروک 4.5‘ سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے اندرونی بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں داخل کر دیا گیا ہے۔
ایلون مسک کے مطابق گروک 4.5 کو ’اسپیس ایکس‘ اور ’ٹیسلا‘میں نجی بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ماڈل 1.5 ٹریلین پیرامیٹرز پر مشتمل ’وی 9 فاؤنڈیشن ماڈل‘پر مبنی ہے، جسے اضافی تربیت کے دوران کرسر ڈیٹا کی مدد سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق گروک 4.5 کی کارکردگی جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈل ’اوپس‘کے برابر یا اس سے بھی بہتر ہو سکتی ہے۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘کے ذریعے ماڈل کی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے، جبکہ گروک کی ترقی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات: امریکی انتظامیہ کا کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اسپیس ایکس اور اس سے وابستہ ٹیمیں رواں سال ہر ماہ ابتدا سے تربیت یافتہ ایک نیا مصنوعی ذہانت کا ماڈل متعارف کرائیں گی، تاکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے۔












پیر 29 جون 2026 