ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

Calender Icon جمعرات 2 جولائی 2026

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے آیت اللہ علی خامنہ ای (Ayatollah Ali Khamenei)کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر کے دستخط سے پیغام شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ ان کے قاتلوں سے ضرور لیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 6 جولائی کو حلف اٹھائیں گے

محمد باقر ذوالقدر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا ہے، ایران کے شہید رہبر اعلیٰ خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے دن شہید ہو گئے تھے، اس حملے میں ان کے خاندان کے کچھ افراد کے ہمراہ ایران کے کئی دیگر اہم عہدیدار بھی شہید ہوئے تھے۔

علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں ہونے والی ہیں جبکہ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی سوگ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔