فیفا ورلڈ کپ(Fifa world cup) 2026 کے دوران امریکا میں بعض اسٹار کھلاڑیوں سمیت مختلف ٹیموں کی مجرمانہ انداز میں تلاشی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
امریکا کے مختلف ایئرپورٹس کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں سینیگال، ازبکستان اور جرمن ٹیم کو سخت تلاشی کے عمل سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ عراق اور ایران کی ٹیم کو بھی ایئرپورٹ پر امیگریشن مسائل کا سامنا رہا، بعض کھلاڑیوں کو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے عمل سے گزرنا پڑا جبکہ سپورٹ اسٹاف کے کئی ممبران کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی چینل سن ٹی وی نیٹ ورک بھی ہیک، اسکرین پر پاکستانی پرچم کا بینر چلا دیا گیا
سب سے پہلے سینیگال ٹیم کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سینیگال کے کھلاڑیوں کو ٹیم کی جرسیوں میں ہوائی اڈے کے رن وے پر اپنے سامان کے قریب کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جہاں سیکیورٹی اہلکار ان کی جانچ پڑتال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی کھلاڑیوں کے ٹرمینل میں داخل ہونے سے قبل کی گئی تھی۔
🚨 INSANE! 🤯
This is how the Senegal National Team were received upon their arrival to the United States for the 2026 World Cup. 🇸🇳
🎥 @miss_sycoumba56 pic.twitter.com/EqvcCtohOU
— Polymarket FC (@PolymarketFC) June 8, 2026
اسی طرح ازبکستان کی ٹیم کی نیدرلینڈز کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے آمد کے موقع پر سراغ رساں کتوں اور جدید سیکیورٹی آلات کے ذریعے تلاشی لی گئی۔
😳🐕REGISTRO SUPER ESTRICTO HASTA CON PERROS
Así fue el protocolo de seguridad con la Selección de Uzbekistán previo al amistoso contra Países Bajos en Estados Unidos.🇺🇿 pic.twitter.com/D1SzMEYZcP
— ESPN Centroamérica (@ESPN_CENAM) June 8, 2026
طاقتور ترین یورپی ملک جرمنی کی ٹیم بھی امریکی امیگریشن حکام کی سخت سیکیورٹی جانچ سے نہ بچ سکی۔
آئیوری کوسٹ کے خلاف اہم میچ سے قبل جرمن ٹیم کو ٹورنٹو روانگی کے دوران سخت سیکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔
🇩🇪 Germany’s national team getting the full security treatment before flying to Toronto
Is this level of checking really necessary for the players?
Writer: Solpic.twitter.com/ZCs0D3a4lZ
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 20, 2026
اب سپر اسٹار لیونل میسی کی چیمپیئن ٹیم ارجنٹینا کو بھی جرمن ٹیم جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جب جہاز میں بیٹھنے سے قبل ان کی سخت تلاشی لی گئی۔
اس صورتحال میں لیونل میسی پہلے تو کچھ حیران ہوئے تاہم پھر اسی حیرانی کے عالم میں ہنسنے لگے۔
Watching Argentina board their flight outside the office is a good reminder: Next time you get annoyed by TSA, just remember, even Messi gets the metal detector 😂 pic.twitter.com/sa6iSYdfX0
— Josh Chavis (@JoshChavis65) July 1, 2026
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ میسی جیسے کھلاڑی کو اتنی سخت تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔












جمعرات 2 جولائی 2026 