بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان(aamir khan) اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سے 5 جولائی کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی سیریز کی اسکریننگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ شادی میرے گھر پر ہو گی اور اس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔
عامر خان نے کہا کہ 5 جولائی ہمارے لیے بہت خاص دن ہے، ہم گھر پر ہی ایک چھوٹی سی گھریلو تقریب رکھ رہے ہیں، آپ سب سے ہماری خوشیوں اور نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں دونوں کی سابقہ شادیوں سے ہونے والے تمام بچے بھی شریک ہوں گے، جبکہ کسی شاندار استقبالیہ (ریسپشن) کا منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
واضح رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہو گی، اس سے قبل انہوں نے رینا دتہ سے 1986ء میں اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے 2005ء میں شادی کی تھی، تاہم دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ کی پہلی ملاقات تقریباً 25 برس قبل ہوئی تھی، بعد ازاں دوبارہ رابطہ ہونے پر دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی، عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ کو باضابطہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کرایا تھا۔












جمعہ 3 جولائی 2026 