خطبہ جمعہ کے دوران علامہ ناصر مدنی بیہوش، اسپتال منتقل

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

لاہور میں نماز جمعہ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد نمازیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اور اسی دوران کلمہ طیبہ پڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ پیچھے کی جانب گر گئے۔

واقعہ پیش آتے ہی مسجد میں موجود افراد فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی۔ بعد ازاں انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ژوب حادثہ ،40 افراد جاں بحق، ڈرائیور نے دانستہ بس کھائی میں گرائی، عینی شاہد

ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔ واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔