پانچ اکتوبراحتجاج کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

Calender Icon جمعہ 17 اکتوبر 2025

انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ،اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،علیمہ خان اور عظمی خان کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کیلئے گئی ہیں ،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی-