اسرائیل کا ایران جنگ کے دوران اپنے فوجی اور دفاعی نظام امارات بھیجنے کا دعویٰ

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

اسرائیل (Israel)نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے حالیہ ایران جنگ کے دوران امارات میں آئرن ڈوم سسٹم اور درجنوں اسرائیلی فوجی بھیجے۔

یروشلم پوسٹ اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس نے 26 اپریل کو اسرائیل کی جانب سے اس اقدام کی اطلاع دی تھی۔ اس وقت اس رپورٹ کو “غیر ملکی ذرائع” سے منسوب کیا گیا تاہم اب اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ مری ریجیو نے عوامی سطح پر اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکا میں آنتوں کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ، 300 سے زائد افراد متاثر

متعدد اسرائیلی حکام نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی امارات کے صدر محمد بن زید کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد آئرن ڈوم بیٹری اور انٹرسیپٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اگر اسرائیلی حکام کا یہ دعویٰ درست ہے تو اسرائیلی آئرن ڈوم کو اسرائیل سے باہر آپریشنل طور پر استعمال کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔