موٹروے(motorway) پولیس ایم-5 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ پنجاب سے سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے رحیم یار خان کے قریب ایک مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی گندم غیر قانونی طور پر پنجاب سے سندھ منتقل کی جا رہی تھی، جس پر موٹروے پولیس نے فوری طور پر محکمہ خوراک پنجاب کو اطلاع دی۔
مزیدپڑھیں:شہید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت، ویڈیو سامنے آگئی
محکمہ خوراک کے افسران موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ٹرک، گندم اور ڈرائیور کو مزید کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے موٹروے پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قانون کے نفاذ میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔












اتوار 5 جولائی 2026 