انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی ٹویوٹا کرولا کراس ہائبرڈ (HEV) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق صرف ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (HEV) ویریئنٹس پر ہوگا، جبکہ پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نئی قیمتوں کے مطابق کرولا کراس HEV X کی قیمت 89 لاکھ 35 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے، یعنی 13 لاکھ 64 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح کرولا کراس HEV کی قیمت 85 لاکھ 35 ہزار روپے سے بڑھا کر 98 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جس میں 13 لاکھ 14 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ وفاقی بجٹ 2026-27 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (GST) میں رعایت کا خاتمہ ہے۔
نئی ٹیکس پالیسی کے بعد مقامی طور پر تیار کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیاں اب زیادہ شرحِ سیلز ٹیکس کے دائرے میں آ گئی ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:بوشہر جوہری پلانٹ؛ دھمکیاں نظر انداز، پوٹن کا ایران کی حمایت میں بڑا اقدام
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2026 سے بک ہونے والے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی، تاہم گاڑیوں کی دستیابی کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہوگی۔












جمعہ 10 جولائی 2026 